مفت سولرائزیشن اسکیم میں کسی سفارش کو ترجیح نہیں دی گئی: علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مفت سولرائزیشن اسکیم میں شفافیت رکھی گئی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مفت سولرائزیشن اسکیم میں کسی سفارش کو ترجیح نہیں دی گئی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مفت سولرائزیشن اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بجلی کا مسئلہ سنگین ہے۔
اور متبادل توانائی کے حل کے طور پر یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حکومت ابتدائی طور پر معذور، بیواؤں اور خواجہ سراوں سمیت 32,500 مستحق گھرانوں کو مفت سولر پینل فراہم کر رہی ہے ۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں عوام کو 50 فیصد سبسڈی پر سولر پینلز دیے جائیں گے۔
انہوں نے اس موقع پر واضح کیا کہ بیلیٹنگ کا عمل مکمل طور پر شفاف رکھا گیا ہے اور کسی سفارش کو ترجیح نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ درخواستیں جمع کرائیں۔
شاید اس خیال سے کہ وزیراعلیٰ کا تعلق وہاں سے ہے لیکن حکومت نے کسی کو خصوصی رعایت نہیں دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں