دفاتر میں ہراسمنٹ کے خاتمے کے لیے سخت ایکشن ضروری – ڈاکٹر صفدر واہگہ
ملتان(نمائندہ خصوصی)سی ای او (چیف ایگزیکٹوآفیسر)محکمہ تعلیم ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ سے پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن(پی یو ڈبلیوایف)کی ریجنل وائس چئیر پرسن شاہدہ پیرزادہ شہگی نے ملاقات کی ہے۔
ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر اور ورک پلیس پر خواتین کےساتھ ہراسمنٹ کرنے والوں کا سختی سے محاسبہ ہونا چاہئے۔
اس سلسلہ میں سات دن کے اندر انکوائری مکمل کرکے فیصلہ سنادیناچاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر جلد سزا کا تصور قائم ہو جائے تو ایسے واقعات کا سدباب ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ اچھا معاشرہ تبھی تشکیل پاسکتا ہےجب ہم دوسروں کےحقوق،جذبات اور عزت نفس کامکمل خیال کریں۔انہوں نے کہا کہ ایسے تمام دفاتر جہاں خواتین کام کرتی ہیں وہاں خصوصی تربیتی سیشن کاانعقاد ہونا چاہیئے جن میں آگہی دی جائے کہ ہراسمنٹ ہوتی کیا ہے اور اس سلسلہ میں کیسے کارروائی ہوسکتی ہے۔
ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم ملتان وزیراعلی’پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تعلیمی سہولیات دینے کے لئے کوشاں ہے۔پاکستان یونائیٹڈ ورکرزفیڈریشن کی ریجنل چیئرپرسن شاہدہ پیرزادہ شہگی نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ اب سرکاری سکولوں میں بھی معیار تعلیم بہتر ہوا ہے اور عوام کا سرکاری سکوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
ڈاکٹر صفدر واہگہ نےخواتین اور ورکرزکے حقوق کے لئےجانفشانی سے کام کرنے پرشاہدہ پیرزادہ شہگی کہ کاوشوں کو سراہا اور انہیں مبارکباد دی۔شاہدہ پیرزادہ شہگی نے ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو پھول پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر سابق سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان،ڈپٹی ڈائریکٹرگورنمنٹ ایم سی سکولزمحمداسلم خان قیصرانی،سابق پرنسپل گورنمنٹ لیب ماڈل ہائر سیکنڈری سکول رانا جاوید مصطفے’،سینئرماہرتعلیم اور معروف سماجی رہنما میاں نعیم ارشد بھی موجود تھے۔۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں