آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کی نشتر ہسپتال سے نشتر 2 منتقلی
ملتان(جنرل رپورٹر) نشتر ہسپتال سے آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری وارڈ نشتر 2 منتقل کرنے کے حوالے سے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے ، اس حوالے سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے بتایا ہے کہ آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے شعبہ جات کو نشتر 1 سے نشتر 2 میں منتقل کرنے کا معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ہے۔
، یہ ملتان کی طبی برادری کی اہم فتح ہے ،ادھر ڈاکٹرز کا کہنا تھا اس کا کریڈٹ پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج صدر پی ایم اے ملتان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، ان کی دور اندیش قیادت کے ساتھ ساتھ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے تمام اسٹیک ہولڈرز جنہوں نے ڈاکٹروں اور معاون عملے کے تحفظات کو اعلی حکام تک پہنچانے میں کردار ادا کیا ۔
اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کی سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امان اللہ اور وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے میٹنگ ہوئی جس میں دونوں ہسپتالوں کے ایم ایس سمیت ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس موجود تھے۔
،سپیشل سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب امان اللہ نے بتایا کہ کمشنر ملتان ڈویژن اور لیگی ایم پی اے سلمان نعیم نے بھی سیکرٹری ہیلتھ اور صوبائی وزیر صحت سے اس معاملے پر بات کی ہے جس پر عارضی طور پر نشتر ہسپتال سے نشتر 2 کو روٹیشن بیک اپ دینے کا کہا گیا ہے تاکہ نشتر 2 میں ریگولر عملہ بھرتی ہونے تک آرتھو پیڈیک اور نیورو سرجری کو مکمل فعال کیا جا سکے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نشتر ہسپتال میں آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے شعبوں کو گزشتہ معمول کے مطابق برقرار رکھنا، نشتر-2 کو روٹیشن بیک اپ فراہم کرنے کے حوالے سے پورا جامع پلان فوکل پرسن ڈاکٹر محمد عمران حیدر قیصرانی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے وضع کیا ہے جو کہ ایک متوازن اور عملی حل ہے۔
ادھر پی ایم اے وفد نے وزیر صحت ،نسیکرٹری صحت، کمشنر ملتان ڈویژن، وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ایم پی اے سلمان نعیم، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کو اس معاملے کو حل کرنے میں ان کے مثبت کردار اور تعاون پر تہہ دل سے خراج تحسین پیش کیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں