“عید الفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے، حنیف عباسی کا بیان”
حکومت نے عید الفطر پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ عید الفطر کیلئے 25 رمضان سے 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر پر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کریں گے۔
، 25 رمضان المبارک سے 4 خصوصی عید ٹرینیں چلارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں اضافے اور اخراجات میں کمی لائی جائے گی، ریلوے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مزید ترقی کرے گی۔
، مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کارگو کی طرف آرہے ہیں۔
، کارگو کے نظام کو مزید وسعت دیں گے، کارگو کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں