میو اسپتال ‘ انجیکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مریضہ جاں بحق

“میو اسپتال میں انجیکشن کے ری ایکشن سے 15 مریض متاثر، 36 سالہ مریضہ جاں بحق”

لاہور کے میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے ایک مریضہ جاں بحق جبکہ 15مریض متاثر ہوئے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہCeftrixone انجیکشن لگنے سے مریضوں کو ری ایکشن ہوا۔
میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ کے مطابق مبینہ طور پر Ceftrixone انجیکشن کے ری ایکشن سے 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی ۔
جبکہ 15مریض متاثر ہوئےجن میں سے 3 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ٹیکے کا استعمال روک دیا گیا ،۔
معاملے کی تحقیقات کیلئے پروفیسر ڈاکٹراسرارالحق طور کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔
،جس میں چیف فارماسسٹ، ڈپٹی نرسنگ اور اےایم ایس میواسپتال سمیت دیگراراکین شامل ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں