“عمر ایوب خان: شفاف الیکشن مسائل کا واحد حل ہیں”
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔
ہری پور میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ مسلط شدہ حکومت ہر جگہ فیل ہو رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ کا پانی بھی چولستان کے صحراؤں میں لے جانا چا رہے ہیں۔
، خیبر پختوانخوا کے گیارہ سو ارب روپے کے واجبات ہیں ادا نہیں کر رہے ۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میڈیا کے اوپر تلوار لٹکا دی گی ہے، پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا کی آواز دبائی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا اور شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں