“اسٹیٹ بینک نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا”
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کے اعلان میں شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
ماہرین کی جانب سے توقع کی جارہی تھی کہ آج ایک فیصد شرح سود میں کمی کی جائے گی۔
لیکن اسٹیٹ بینک نے آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ 27 جنوری 2025 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 ماہ کے لیے شرح سود مزید ایک فیصد کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جس کے بعد شرح سود 12 فیصد کی سطح پر آگئی تھی۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ 100 بیسس پوائنٹس کمی کے بعد شرح سود 12 فیصد ہوگئی ہے۔
مانیٹری پالییسی کمیٹی نے اپنے اجلاس میں ملک کی معاشی کارکردگی اور مختلف عوامل کا جائزہ لیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں