“صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت مظفرگڑھ میں صفائی کے مسائل”
ملتان ( سپیشل رپورٹر)صاف ستھرا پنجاب ویسٹ منیجمنٹ کمپنی پر نوازشات کے باوجود ضلع مظفرگڑھ بھر میں صفائی ستھرائی کے بدترین حالات ۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کا کنٹریکٹ ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو دیا گیا۔
زرائع کے مطابق ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گزشتہ تین مہینے میں ایک ارب 54 کروڑ روپے وصول کرچکی ہے۔اتنی بھاری رقم قومی خزانہ سے وصول کرنے کے باوجود ضلع بھر میں مکمل آپریشن شروع نہ کرسکی۔کمپنی نکاسی آب کا مسئلہ اور گندگی کے ڈھیر مظفرگڑھ اور نواحی علاقوں سے ختم نہ کرسکی۔میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ جس کا بجٹ ماہانہ دو کروڑ ہوتا ہے سالانہ 24 کروڑ جبکہ اب صرف ایک مہینے کا 36 کروڑ روپے ڈائیوو کمپنی کو دیا جا رہا ہے۔
ڈائیوو کمپنی اتنا بھاری معاوضہ لینے کے باوجود صفائی اور نکاسی آب کی بحالی کے مسائل حل نہ کرسکی۔اتنا مہنگا ٹھیکہ دیئے جانے کے پیچھے کمیشن مافیا کی موجودگی واضح ہے۔جنہوں نے اپنے کمیشن کی خاطر ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کو بھاری معاوضے پر ٹھیکہ لے کر دیا۔
اگر ضلع بھر کی تمام ایم سی کا ماہانہ بجٹ ڈبل کردیا جاتا تو بھی ڈائیوو کمپنی سے بہتر کارکردگی ہوتی اور قومی خزانہ کو بچت بھی۔وزیر اعلی پنجاب،صوبائی وزیر بلدیات،کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان ڈائیوو کمپنی کو دیئے جانے والے ٹھیکہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کروائیں اور ری شیڈول کریں۔
عوام کا پیسہ بچائیں اور عوام کو صفائی کی سہولیات حقیقی معنوں میں پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔کمیشن مافیا کے خلاف سخت کارروائی کریں جنہوں نے قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔ چیئرمین پنجاب وکلاء محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ضلعی صدر ایم کیو ایم پاکستان رانا گل شیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی پر نوازشات کی بارش ہے۔دوسری طرف ضلع بھر میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیلی ویجز پر بھرتی کئے گئے ۔
درجنوں سینیٹری ورکرز جن سے ضلعی انتظامیہ نے ایک سے دو ماہ گلیوں،روڈ اور نالیوں کی صفائی کروائی لیکن چار پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ ان سینیٹری ورکرز کو تنخواہیں نہ دے سکی۔یہ فرق کرپشن کا شاخسانہ ہے۔کہ ڈیلی ویجز پر بھرتی ورکرز کو پانچ چھ ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہیں نہ مل سکیں اور ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جو اب تک مکمل آپریشن شروع نہ کرسکی اسے تین ماہ میں بھاری رقم سے نواز دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں