“بجلی نرخوں میں کمی: آئی ایم ایف کی منظوری اور مستقبل کے پلان”
بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیدیا
آئی ایم ایف بجلی کی قیمتوں میں کمی پر راضی ہو گیا، بجلی نرخوں میں کمی پر آئی ایم ایف نے گرین سگنل دیدیا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اور وزارت توانائی کو مشاورت کیساتھ فیصلہ کرنے کا اختیارہے،فی یونٹ 1 سے 2روپے تک کمی کی جا سکتی ہے۔
،قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہو سکے گا، آئی ایم ایف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی ناقص کارکردگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ڈسکوز کی ناقص کارکردگی دور کیے بغیر پاور سیکٹر میں مکمل بہتری نہیں لائی جا سکتی۔
،آئیسکو، فیسکو، گیپکو کی نجکاری کیلئے نومبر 2025 تک کا پلان شیئر کیا گیا۔
، نجکاری سے قبل ریگولیٹری فریم ورک، ٹیرف، بیلنس شیٹ کو کلئیر کیا جائے گا۔
، نجکاری سے قبل ڈسکوز کیلئے 17 پیشگی اقدامات کو مکمل کیا جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں