“یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی صدر ٹرمپ سے معذرت”
زیلنسکی نےتلخ کلامی پرامریکی صدر سے معافی مانگ لی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اوول آفس میں ہونیوالی تلخ کلامی پر صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی ہے۔
سٹیو وٹکوف نے امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خط بھیج کر معذرت کی ۔
جس میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں پیش آئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر کی معذرت کے بعد امریکی خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف جلد ماسکو کا دورہ کریں گے۔
جہاں وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے تاہم ابھی اس دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان تک نہیں کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں