وزیراعلیٰ سندھ کا رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے گندم خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کیا، موجودہ ذخیرہ 13 لاکھ ٹن

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رواں سال گندم نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال ہم گندم نہیں خریدیں گے، ہمارےپاس 13 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔
کراچی میں سندھ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ سال 12 مارچ کو کابینہ نے حلف اٹھایا تھا۔
، آج ایک سال مکمل ہوگیا، سندھ حکومت نے ایک سال میں مختلف منصوبوں پر کام کیا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
، ہم نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ یہ کام پہلی بار کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق کام کر رہی ہے، گورننس کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔
، بہت سے عوامی منصوبے شروع کیے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بلاول بھٹو نے سندھ ہاری کارڈ کا اجرا کیا تھا۔
، بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کسانوں کو سہولت دے رہے ہیں۔
، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے اقدامات ہماری ترجیحات میں شامل تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں