ملتان : سی ٹی او کی تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ

“سی ٹی او ملتان کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ٹریفک رش کی مینجمنٹ کے لیے اقدامات”

ملتان(نیوز رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب کے ویژن محفوظ پنجاب کے مطابق سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان نے ملتان کے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں ٹریفک آفیسر محمد قذافی ڈی ایس پی انچارج ایجوکیش یونٹ سہیل احمد انسپکٹر، تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفیسرز اور وہاں تعینات ٹریفک ڈیوٹی کے انچارجز نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کا مقصد سکول و کالجز کے کھلنے اور چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کے رش کی مینجمنٹ تھا۔ سی ٹی او ملتان نے منتظمین کو ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تمام تعلیمی ادارے روڈ پر ٹریفک ریگلویشن کیلئے دو عدد سیکیورٹی گارڈ مہیا کریں جو بطور ٹریفک ریگلویشن گارڈ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
جن اداروں میں سینئر کلاسز ہیں وہ 5 طلباء کو ٹریفک ہیلپ والنٹئیرز ٹی ایچ وی پروگرام میں شامل کریں گے اور ان کو کیپ، آرم بینڈ اور ساشے مہیا کریں گے۔ سکو
ل انتظامیہ والدین کو پابند کریں کہ بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے وقت گاڑی رانگ پارک نہیں کریں گے۔
سکول، کالج انتظامیہ بیرئیرز کے ذریعہ اپنے ادارے کے سامنے ٹریفک کو کنٹرول کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں