دہشتگرد ی کیخلاف جنگ میں ہم کامیاب ہونگے: خواجہ آصف

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے: خواجہ آصف کا عزم

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، پچھلے 3 دن سے جعفر ایکسپریس والا افسوسناک واقعہ چل رہا تھا۔
، اسے ہماری مسلح افواج نے بڑے سانحہ میں بدلنے سے بچالیا، ورنہ خدانخواستہ بڑے پیمانے پر لوگوں کی اموات ہوسکتی تھیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ فورسز کے جوانوں نے کم سے کم نقصان کے ساتھ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
، قوم کو پاک افواج پر فخر ہے، ان شااللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ لسانیت کی بنیاد پر جس طرح مسافروں کو الگ کیا گیا،۔
یہ افسوس ناک امر ہے اور اس سے زیادہ افسوسناک بات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اس واقعے پر پروپیگنڈا کرنا تھا۔
، وہ سب نے دیکھا، پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ دہشت گردوں نے خود یرغمالیوں کو چھوڑ دیا، فوج نے نہیں چھڑوایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں