“ملتان کے سینئر صحافی محمد ارشد بٹ کی وفات پر اظہار افسوس”
ملتان(خصوصی رپورٹر ) حالات حاضرہ ،گرد و پیش ،اور ملکی و مقامی سیاسی صورتحال پر قلم کشائی کرنے والی صحافت کی توانا آواز خاموش ، سینئر صحافی و روزنامہ بیٹھک کے سابق سینئر سٹاف رپورٹر محمد ارشد بٹ علالت کے باعث انتقال کرگئے ۔ نماز جنازہ ادا کردی گئی ،ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج ہوگی ۔
، رونامہ بیٹھک کے چیف ایڈیٹر عبدالستار بلوچ ،شکیل خان بلوچ ،چیف رپورٹر سعید مکول ،ملک اعظم ،رائو نعمان ،شیخ نعیم ،جنرل منیجر عنایت اللہ،تنویر فلک ،یعقوب مدنی ،عمران حیدر سمیت بیٹھک سٹاف کا رنج وغم کا اظہار ، مرحوم سادہ و صاف گو طبیعت کے حامل تھے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
تفصیل کے مطابق ملکی و مقامی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ گرد وپیش ،حالات حاضرہ اور مقامی اداروں کی رپورٹنگ میں طرہ امتیاز رکھنے والے سینئر صحافی و روزنامہ بیٹھک کے سابق سینئر سٹاف رپورٹر محمد ارشد بٹ علالت کے باعث 12 رمضان کی صبح خالق حقیقی سے جاملے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ رو ز ان کی وصیت کے مطابق جامعہ مہریہ شمس آباد میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں ملتان پریس کلب کے سینئر ممبران،قومی و مقامی اخبارات کے ریذیڈنٹ ایڈیٹرز سینئر صحافیوں،چیف رپورٹر روزنامہ بیٹھک سعید مکول ، ملک اعظم ، شیخ ندیم رحمان،امیر بخش کھاکھی،طارق اسماعیل،عدنان فاروق قریشی،کپتان محمد جاوید،مظہر خان،رفیق قریشی،سجاد بخاری،جمشید رضوانی،افتخارالحسن،حسن جبار مفتی ،رانا عرفان الاسلام ،شریف جوئیہ،احتشام الحق،شہزاد فرید،کاشف صدیقی،بابر چوہدری،فرید ملک،ممتاز نیازی،خالد چوہدری، عمران خان،ملک امجد سعید،جی آر گرمانی،معروف قانون دان شیخ جمشید حیات،مہر شاہد اسراں،مسلم لیگ فنکشنل اشرف قریشی،ڈائریکٹر ایڈمن واسا احسن بلال قریشی،ڈپٹی ڈائریکٹر واسا حسن محمود بخاری،سینئر سپریٹنڈنٹ میونسپل کارپوریشن مظہر نواز خان بادوزئی ،چیئرمین ایپکا میونسپل کارپوریشن ملک ارشد پہلوان، ٹریڈ یونین رہنما شاہ ولی راجہوت، وسیم خان،شہزاد انوار،منیر ہانس،غازی احمد حسن کھوکھر،غفار شاہد،گلبہار بھٹہ،دلبہار بھٹہ،ہدایت اللہ خلیل،راو عارف رضوی،سابق چیئرمین عمران ارشدایم ڈی اے، واسا، میونسپل کے افسران سمیت تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات اہل علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
،مرحوم ارشد بٹ نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز سال 2000 میں رونامہ نیادور سے کیا جس کے بعد و ہ روزنامہ اوصاف ،جہان پاکستان ،روزنامہ بیٹھک سے منسلک رہےحال میں وہ روزنامہ ایگل فلائیٹ گروپ آف پبلکیشن سے منسلک ہوکر اپنی صحافتی خدمات سرانجام دے رہے تھے ۔
کہ گزشتہ تین ماہ سے پھیپھڑوں کے فیلیر اور امراض گردہ میں مبتلا ہوگئےجو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوئے ۔مرحوم ملتان کے قومی و مقامی اخبارات میں بطور سینئر رپورٹر کسمپرسی کے حالات کے ساتھ خدمات سر انجام دیتے رہے اور صحافی کمیونٹی میں اہم مقام رکھتے تھے۔
پیپلزپارٹی کے جیالے تھے انہوں نے 1996 میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق جج حبیب اللہ شاکر جو کہ ایم پی اے کے امیدوار تھے ان کی الیکشن مہم کا ہراول دستہ تھے سابق وزیر اعظم اور چیئر پرسن پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو شہید جب بھی ملتان دورے پر آتیں ارشد بٹ سے لازمی ملاقات کرتیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی آج بروز جمعہ انکی رہائش گاہ واقع حضوری باغ روڈ نزد بپن پنجہ مشین والی گلی میں بعد نماز عصر شروع ہوگی جبکہ نماز مغرب سے پہلے ہوگی۔مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ دو بیٹے چھوڑے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں