سول لائنز کالج کے پروفیسر اویس قرنی کے اغوا کی کوشش اساتذہ و طلباء نے ناکام بنادی

“پروفیسر اویس قرنی اغواء کی کوشش: ملتان میں خوفناک واقعہ”

ملتان(وقائع نگار)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سول لائنز کے پروفیسرز اور طلباء شعبہ ابلاغیات کے سربراہ پروفیسر اویس قرنی کو نامعلوم افراد کی جانب سے اغواء کرنے کی کوشش اساتذہ اور طلباء ناکام بنادی سول کپڑوں میں ملبوس نامعلوم افراد کالج انتظامیہ کے حرکت میں آنے کے فوری بعد موقع سے غائب ہوگئے۔
پروفیسر اویس قرنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ عرصہ سے نامعلوم افراد میرا پیچھا کر رہے ہیں گزشتہ صبحِ شالیمار کالونی واقع گھر ارد گرد گھومتے رہے اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی انھوں نے کہا کالج آمد کے بعد دس بجے چار نامعلوم افراد سول لائن کالج کے باہر آگئے۔
دو نے کالج گیٹ پر پوزیشن سنبھال لی جبکہ دو کالج کے اندر گھس آئے جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے انھوں نے کالج آنے کے بعد نا معلوم افراد نے زدو کوب اور اغواء کرنے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود پروفیسرز اور طلباء نے انکی کوشش ناکام بنا دی انھوں نے کہا جب ون فائیو پر کال کی گئی تو پولیس تین گھنٹوں تک حرکت میں نہیں آئی جی پنجاب ہلیپ لائن پر کال کے ایک گھنٹے میں تھانہ چہلیک پولیس نے برائے نام کاروائی کرکے روانہ ہوگئی۔
انھوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں موجود نامعلوم افراد کو شناخت کرنے کے بعد سخت کارروائی کی جائے دوسری جانب مختلف تعلیمی اداروں کے پروفیسرز نے سول لائن کالج میں گھس پروفیسر اویس قرنی کو دن دہاڑے اغواء کرنے کی کوشش کی مذمت کی ہے انھوں نے کہا اگر استاتذہ بھی محفوظ نہیں رہ سکتے ۔
اور انکی بروقت داد رسی نہیں ہوگی تو اس کا مطلب ہے ملتان کا کوئی شہری محفوظ نہیں ہے پروفیسرز ایسوسی ایشن سول لائن کالج ملتان نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں