بوگیوں سے قیمتی تاریں چوری کرنیکامعاملہ،ناقص تفتیش،ملزمان ضمانت کرانے میں کامیاب

“ریلوے پولیس کی ناقص تفتیش: ملزمان ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب”

ملتان(وقائع نگار خصوصی)بڑے افسروں تک پہنچنے سے قبل ہی لاکھوں روپے مالیت کی تاریں چوری معاملہ میں ملزمان کے حق میں راہ ہموار ہوگئی ریلوے پولیس کی ناقص تفتیش،چالان میں مبینہ طور پر نذرانہ کے عوض نرم روایہ کےباعث ٹرینوں کی بوگیوں سے قیمتی تاریں چوری کرنے میں ملوث ریلوے ملتان ڈویژن کے اہلکار اپنی ضمانت کروانے میں کامیاب ہوگئے۔
ملزمان نے ضمانت ہوتے ہی دوبارہ سےڈیوٹی کےحصول کے لئے کوشیش شروع کردی ہیں جبکہ ضمانت پر باہر آتے ہی گرفتار ہونے والے چھوٹے فورمین نے بڑے فورمین کو نتیجہ بھگتنے کی دھمکی بھی دے ڈالی دونوں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے بتایا جاتا ہے کہ18فروری کو ریلوے پولیس نے فورمین ٹرین لائٹنگ عثمان شریف اور دیگر تین ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ملزمان کاپر کی قیمتی تاروں کو ٹکڑے بنا کر پولی تھین بیگز میں ڈال کر لیجارہے تھے۔
واقعہ کے فوری بعدریلوے پولیس نےسمہ سٹہ اور ملتان میں بوگیوں کی آمد ان میں موجود تاروں کی ہنڈنگ ٹکینگ اووردیگرریکارڈ بھی قبضہ میں نہیں لیا تھاجس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے اپنا ریکارڈ مکمل کر لیابتایا جاتا ہے کہ ریلوے پولیس ایس ایچ او نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد نہ کرنے کی یقین دہانی پر ملزمان سے تین لاکھ روپے وصول کئے جبکہ پولیس کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ سپیشل برانچ کے سب انسپکٹر نے ذاتی عداوت پر مبینہ طور پر ملازمین کو چوری میں ملوث کردیا تھا جس کے بعد ملزمان اپنی ضمانت کروانے میں کامیاب ہوگئے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق تاریں چوری کے ان واقعات میں سب حثہ بقدر جثہ وصول کر رہے ہیں ضمانت کروا کر باہر آتے ہی عثمان اشرف نامی چھوٹے فورمین نے سکیل16کے فورمین خورشید پر چڑھائی کردی ذرائع کے مطابق عثمان اشرف اس بات پر براہم تھا کہ حصہ سب لیتے ہیں مگر گرفتاری پر ساتھ دینے کی بجائے خورشید نے خود کو بچانے کے لئے پولیس کو اپنے ہی سٹاف کے خلاف گواہی دی تھی بتایا جاتا ہے کہ ریلوے پولیس نےمبینہ طور پر اس کیس میں اپنا حصہ وصول کیا۔
اور چالان میں ملزمان کو مکمل سپورٹ فراہم کی جس کی وجہ سے بڑے مافیا نے تو کیا قابو میں آنا تھا گرفتار ملزمان بھی باآسانی اپنی ضمانت کروانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد اب ملزمان دوبارہ سے اپنی ڈیوٹی حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہوگئے ہیں اس سلسلہ میں موقف کے حصول کے لئے ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے ذوالفقار علی شیخ، فورمین خورشید ،ایس ایچ او ریلوے پولیس تھانہ ملتان نصیر احمد سے ان کے موقف کے لئے رابطہ کی کوشش کی گئی انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھی چھوڑا گیا تاہم انہوں نے موقف دینے سے متعلق رابطہ نہیں کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں