معاون خصوصی وزیر سلمیٰ بٹ کا دورہ ملتان ،رمضان نگہبان پیکیج کی امدادی رقوم تقسیم

“معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سلمی بٹ کا ملتان دورہ، رمضان نگہبان پیکج کی امدادی رقوم کی تقسیم”

ملتان(خصوصی رپورٹر )معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر معاون خصوصی سلمی بٹ نے مستحقین کے گھروں میں جاکر رمضان نگہبان پیکج کی امدادی رقوم دیں بعد ازاں معاون خصوصی سلمی بٹ نے سہولت رمضان بازار کا دورہ کیا اور بریفننگ لی۔
سی ای او ہیلتھ کاتضحیک آمیز رویہ ،پی ایم اے وفد ڈپٹی کمشنرکے سامنے پھٹ پڑا محمد علی بخاری اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ نے بریفنگ دی۔سلمی بٹ نے ضلعی انتظامیہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور کارکردگی چیک کی۔سہولت رمضان بازار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمی بٹ نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مستحق طبقے کیلئے تاریخی نگہبان رمضان پیکج دیا ہے۔
اس سلسلے میں ضلع ملتان کے 1 لاکھ 6 ہزار سے زائد مستحق افراد کو پے آرڈر مل چکے ہیں ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سہولت رمضان بازار میں واضح ریلیف فراہم کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں 80 سے زائد رمضان سہولت بازار قائم کئے گئے ہیں۔
جہاں رمضان سہولت بازاروں میں مارکیٹ سے 60 روپے فی کلو تک اشیاء سستی مل رہی ہیں.سلمی بٹ نے مزید کہا کہ کم آمدن والے گھروں کیلئے رمضان نگہبان پیکج کی صورت میں 30 ارب روپے مختص کئے گئے۔چینی کی 130 روپے فی کلو فراہمی سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے ۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں سستی چینی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں 01 لاکھ 25 ہزار سے زائد انسپکشن, 46 مقدمات کا اندارج کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 10 روز میں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت 83 دکانات کو سربمہر کردیا گیا ہے جبکہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی پر 760 سماج دشمنوں کو حوالات بھجوایا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں