پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار، سپرلیوی ٹیکس کیس میں جج کا بیان
آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے، جج آئینی بینچ
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے۔
جسٹس جمال مندوخیل نے کہا سرٹیفکیٹ جاری کرنا اسپیکر کا کام ہے۔
وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیئے کہ پارلیمینٹ کے پاس اختیار ہے کہ منی بل ڈیکلئیر کرتی ہے یا نہیں۔
عدالت کے پاس قانون کو سٹرائیک ڈاؤن کرنے کی طاقت موجود ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ منی بل ہے یا نہیں کیا پارلیمنٹ میں کوئی بحث ہوئی ہے؟۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں