بلاول بھٹو نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ہم سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونا پڑے گا۔
کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن’ آئی ورک فور سندھ ’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت سے اپنی تقریر کا آغاز کرنا چاہتا ہوں۔
، مسلح افواج کی شجاعت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔
، جنہوں نے نہ صرف مغوی بازیاب کرائے بلکہ دہشتگردوں کا قلع قمع بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ اتنے مشکل علاقے میں آپریشن بہت مشکل لگ رہا تھا۔
، صوبائی حکومت اور مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، ۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذہبی دہشت گردی ہو یا مسلح دہشتگردی سب کی مذمت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں