نیب نے ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 25 ارب روپے کے اثاثے منجمد کر لیے
نیب نے ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں کے 25 ارب روپے کے اثاثے منجمد کرلیے ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض حسین، ان کے بیٹے احمد علی ریاض، داماد زین ملک اور دیگر افراد کے خلاف کرپشن اور سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کے کیس میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 25 ارب روپے سے زائد مالیت کے اثاثے منجمد کر لیے ہیں۔
نیب کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان افراد نے ملی بھگت سے کراچی کے ضلع ملیر میں 16 ہزار ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر قبضہ کیا اور پلاٹوں کی بکنگ کے نام پر عوام سے بھاری رقوم وصول کیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں