مریم نواز کا پیغام: پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کا مرکز ہے
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے۔
، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں-مریم نواز نے کہا کہ پنجاب صوفیاء، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔
، ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے، ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، بااختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔
وزیرِاعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اقلیتوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۰۔
، اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں