“جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت، وزیراعلیٰ بلوچستان کا بھارت کی خفیہ ایجنسی پر الزام”
سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے کے تمام دہشتگردوں کی ’نانی‘ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ہے۔
، جعفر ایکسپریس حملے کا بلوچ روایات سے کوئی تعلق نہیں، بے امنی پھیلانے والے صرف دہشتگرد ہیں۔
، آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ کرلیا، سابق حکومت کی پالیسی دہشتگردی میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور اظہار یکجہتی پر عالمی برادری سے بھی اظہار تشکر کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتا ہوں، ۔
جس طرح آپریشن کیا گیا قابل تعریف ہے، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، ۔
انٹرنیشنل کمیونٹی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے واقعے کی مذمت کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں