“پاکستان قرض پروگرام پر آئی ایم ایف کی مشروط منظوری: اقتصادی اصلاحات کی ضرورت”
حکومت پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل ہوگئے،۔
ذرائع کےمطابق حکومت نے اخراجات کے کنٹرول، خاص طور پر ترقیاتی پروگرام کے ذریعے مالی اہداف کو برقرار رکھنے کااعادہ کیا۔
، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کوایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی قسط جاری ہوگی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا،۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیاکہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزے کے لیے مذاکرات میں کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں