ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور کامیاب آپریشن

“ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: دہشت گردوں کا صفایا”

ڈیرہ اسمعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کے خلاف ایک اور کامیاب آپریشن کیا ۔
جس میں دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمعیل خان کے گاؤں سکندر شمالی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
یاد رہے کل بھی جنڈولہ میں 10 خوارج مارے گئے تھے، گزشتہ ماہ یعنی فروری میں کل 156 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
دہشت گردوں کے خلاف یہ کامیابیاں سیکیورٹی فورسز کی پیشاورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں