“خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 9 خوارج ہلاک”
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں میں 9 خوارج ہلاک کردیئے۔
، فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان بھی شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔
، فورسز نے دہشت گردوں کا گھیراؤ کرلیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج مارے گئے۔
جبکہ 2 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں