“غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلنگ: پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن”

“غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلنگ کے خلاف پولیس کا کامیاب آپریشن”

ملتان(نیوز رپورٹر)پولیس تھانہ مظفر آباد کی غیر قانونی پٹرول اور گیس ریفلنگ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن -تھانہ مظفر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتارملزمان کی شناخت عثمان- علی عباس الطاف احمد- محمد عدنان- محمد یاسر- عبدالغنی کے نام سے ہوئی گرفتار ملزمان کھلے عام پیٹرول اور گیس ریفیلنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے-۔
ملزمان سے پٹرول اور غیر قانونی ریفلنگ کا سامان قبضہ میں لے کر کارروائی پولیس کا آغاز کر دیا ۔
گرفتار ملزمان کو تھانہ مظفر آباد کے علاقے سے مختلف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ۔
ایس پی کینٹ کائنات اظہر کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او مظفر آباد بشیر احمد ہراج کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مظفرآباد محمد رمضان گل نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے برآمدگی کی ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں