دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ کا دوٹوک مؤقف، دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے دہشت گردوں کو مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد مسافروں کو شہید کرکے انسانیت کے خلاف سنگین جرم کررہے ہیں۔
جب کہ وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ ملک میں بعض عناصر نے پروپیگنڈا کیا جس کی حقیقت سامنے آئی ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پوری دنیا متفق ہے اور اس چیلنج کا مقابلہ مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں