“صنعا پر امریکی فضائی حملے؛ 31 افراد کی شہادت اور حزب اللہ کی مذمت”
یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے؛ 31 افراد شہید
صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 31 افراد شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکی فضائی حملے میں 31 افراد شہید ہوگئے ۔
جس پر حزب اللہ نے سخت مذمت کی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے امریکی حملوں کے خلاف یمن سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
حوثی گروپ کے مطابق گزشتہ رات کے امریکی حملوں میں 31 افراد شہید ہوئے ہیں۔
اس واقعے کے بعد ایران نے یمن میں امریکی حملوں کے خلاف اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکام کو ایران کی خارجہ پالیسی پر حکم چلانے کا کوئی اختیار نہیں ہے، امریکا کو یمن اور غزہ میں قتل عام بند کرنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں