“آغا علی عباس کرپشن سکینڈل میں اعلیٰ افسران کا کردار: نیب اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تحقیق”
ملتان(بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے بیوروکریٹ نے اپنے گروپ کے افسر آغا علی عباس کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بند گلی میں کھڑا کرکے نیب کی راہ دکھا دیذرائع کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے سابق ڈی جی آغا علی عباس کے قریبی عزیز کو اربوں روپے مالیت کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے بارے میں آڈٹ پیرا نمبر 36 تیار کیا اس آڈٹ پیرا کو ڈراپ کرانے کے لیے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹرز جنرل نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ایم ڈی اے کی ڈی جی کے عہدوں پر فائز ہونے والے قیصر سلیم اور ڈاکٹر زاہد اکرام نے ادارے کی نوکری کرنے کی بجائے آغا حسن رضا کے مفادات کو مقدم رکھا تنخواہیں ایم ڈی اے سے لیتے رہے۔
لیکن دوستیاں آغا علی عباس سے نبھانے میں لگے رہے انھوں نے کہا ایم ڈی اے ک اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی ہتھیانے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ طاہر شاہ کی پینشن بھی روک رکھی ہے لیکن اس سیکنڈل کے اہم زمہ داروں قیصر سلیم آغا علی عباس اور ڈاکٹر زاہد اکرام کے خلاف کاروائی نہیں کی کیونکہ یہ افسران قانون سے بالاتر سمجھے جاتے ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں جب آڈٹ رپورٹ کے حوالے سے پری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔
تو اس میں ڈائریکٹر جنرل رانا سلیم جو اربوں روپے مالیت کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں واحد رکاوٹ بنے ہوئے ان کے موقف کو شامل رپورٹ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انھیں ایم ڈی اے کے اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی بچانے میں ڈانٹ دیا گیا انھوں نے کہا آغا علی عباس نے نے جن کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے اور اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں میں مبینہ طور پر حصے دار بھی ہیں نے اہنے تعلقات استعمال کرتے ہوئے ڈائریکٹر ورکس آڈٹ پنجاب عامر خان کو مبینہ طور پر رام کیا ۔
جنھوں نے آج ہونے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے لئے انتہائی غلط رپورٹنگ تیار کی ہے تاکہ آڈٹ پیرا ڈراپ ہوسکے یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ڈائریکٹر ورکس اپنے ادارے کی آڈٹ رپورٹ کو بچانے کی بجائے اسکو ڈراپ کرنے کی سفارشات پیش کرے گا ڈائریکٹر ورکس آڈٹ نے اربوں روپے مالیت کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی نشاندھی کرنے اور آڈٹ پیرا ڈراپ کرنے والے آڈیٹر کو جبری رخصت پر بھی بھیج دیا ہے۔
انھوں نے کہا آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا ڈائریکٹر آڈٹ ورکس اس حد تک آگے چلا گیا ہے اسے اپنے ادارے کا تقدس بھی روندنا پڑ گیا تاکہ آغا علی عباس کو اربوں روپے مالیت کے پلاٹس مل سکیں جس کے بعد ادارے میں یہ سوچ پائی جاتی ہے جب اعلی افسران بیٹھ کر آڈٹ پیرا فروخت کر دیتے ہیں تو اس سے بہتر ہے آڈٹ پیراز بنایا ہی نہ جائے انھوں نے کہا آغا علی عباس نے آخری رکاوٹ دور کرنے کے لیے چئیرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی کو بھی شیشے میں اتار رکھا ہے آج کل وہ علی حیدر گیلانی کے ساتھ چپکے نظر آتے ہیں چئیرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے دوستی نبھانے کے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہونے کے باوجود آج پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے تاکہ آڈٹ پیرا ڈراپ کرنے کی منظوری دی جا سکے واضع رہے علی حیدر گیلانی چئیرمن سینٹ یوسف رضا گیلانی کے بیٹے ہیں اور پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نمبر 2کے چئیرمین ہیں۔
جہاں آغا علی عباس کے رشتے داروں کا آڈٹ پیرا ڈسکس ہونا ہے سید علی حیدر گیلانی علی حیدر گیلانی کو بھی مبینہ طور پر رام کر لیا جس کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کے باوجود پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا تاکہ آغا حسن رضا کے غیر قانونی الاٹمنٹ راستے کی آخری رکاوٹ آڈٹ پیرا نمبر 36 ختم کرکے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی سے محروم کیا جا سکےانھوں نے کہا ڈائریکٹر ورکس آڈٹ پنجاب عامر خان نے آڈٹ پیراز نمبر Para#4.1.4.1 اور Para 4.5.1.1کو ڈراپ کرنے کے لیے حقائق کے برعکس رپورٹ تیار کی ہے انھوں نے کہا آغا علی عباس جو کہ اسوقت پنجاب حکومت کی اہم پوسٹ پر تعینات ہیں۔
جب وہ ڈی جی ایم ڈی اے پوسٹ تھے اس دور میں اس سارے سیکنڈل کی بنیاد انھوں خود رکھی باقی جو جو متعلقہ پوسٹ پر آتا گیا رکاوٹ بننے پر نشان عبرت بنتا گیا ڈائریکٹر اسٹیٹ میاں صلاح الدین اور عرفان قریشی اور ڈپٹی آج تک اس کی سزا بھگت رہے لیکن بیوروکریسی اس فراڈ کو آگے بڑھانے میں لگی ہوئی ہے انھوں نے کہا سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ طیب فرید اور سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ اس اسداللہ خان بھی غیر قانونی الاٹمنٹ کو پوری طرح سپورٹ کر رہے ہیں۔
لیکن رانا سلیم موجودہ ڈی جی کی جانب سے تیار شدہ رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کو تیار نہیں ہیں ذرائع کے مطابق ایک طے شدہ منصوبے کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اندھیرے میں رکھ کر ایک سمری کی منظوری لی گئی جس میں ڈی جی ایم ڈی رانا سلیم کی رپورٹ کو ذکر تک نہیں کیا گیا اس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے نیب کا دروازہ بھی کھول دیا گیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں