پاکستان میں فارمیسی اسکولز اور کالجز کے قیام پر عارضی پابندی عائد
اسلام آباد: حکومت نے فارمیسی کے نئے ادارے کھولنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں نئے فارمیسی اسکول اور کالجز کھولنے پر ایک سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جبکہ فارمیسی ادارے کھولنے پر پابندی میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پابندی کا فیصلہ زائد فارمیسی ادارے، فیکلٹی کمی، غیر معیاری تعلیم پر ہوا،۔
اس حوالے سے فارمیسی کونسل پاکستان نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
جس کے مطابق پی سی پی کے یکم مارچ کے 62 ویں اجلاس میں پابندی کا فیصلہ ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارمیسی اسکول، کالجز کھولنے پر پابندی کا نفاذ 31 مئی سے ہو گا، ۔
پی سی پی 30 مئی کے بعد این او سی درخواستوں پر غور نہیں کرے گی اور 30 مئی سے قبل کی فارمیسی اسکول، کالجز کی درخواستوں پر غور ہو گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں