“مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کی غیرحاضری پر علی امین گنڈا پور سے استعفیٰ طلب کیا”
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں غیرحاضری افسوسناک ہے۔
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے کمیٹی کی میٹنگ میں شریک نہ ہوکر ثابت کیا ملک کے ساتھ نہیں۔
، بانی پی ٹی آئی بھی ملکی سلامتی کے ہر اجلاس میں غیرحاضر رہے۔
، عسکری قیادت، سکیورٹی اداروں کے سربراہان اور سیاستدان پارلیمنٹ میں موجود تھے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے پر صرف ایک جماعت کے دستخط نہیں۔
، ایک جماعت قیدی کی طرف دیکھ رہی تھی کوئی حکم آئے گا۔
، پی ٹی آئی قومی سلامتی کے مسئلے پر ایک صفحے پر آنے کے بجائے اپنے مفاد کی سیاست کررہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں