ایکس کی بندش کس طریقے سے کی گئی:لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ: ایکس کی بندش کا طریقہ کار کیا تھا؟

لاہور ہائیکورٹ میں ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی۔
، وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں حکومت عدالت میں جواب دے۔
یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔
چیرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر فل بنچ کے سامنے پیش ہوئے۔
پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا وزارت داخلہ کے پاس کوئی سسٹم نہیں کہ کون کیا استعمال کر رہا ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت وزارتِ داخلہ کے پاس ایکس بند کرنے کا سسٹم ہے لیکن کون کیا استعمال کر رہا ہے یہ سسٹم نہیں ہے؟
وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے نے کمیٹی بنا دی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ کمیٹی عدالت کو بتی کے پیچھے لگانے کے لیے ہے۔
وکیل وفاقی حکومت کا کہنا تھا کہ ایکس کے حوالے سے ایکس انتظامیہ کو لکھا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں