افغان مہاجرین کیس، عدالت کا حکومت کو سخت احکامات
اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو درخواستگزار افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے افغان مہاجرین جمال الدین اوردیگر کی درخواست نمٹا دی۔
پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کیخلاف کیس کے سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو درخواستگزار افغان مہاجرین کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام کو 27 جولائی 2024 کےنوٹیفکیشن کےمطابق قانون پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں