“پولیس مقابلے میں اشتہاری مجرم جنید انصاری زخمی، ساتھی فرار”
ملتان(نمائندہ خصوصی) تھانہ مظفر آباد کے علاقے پل جھکڑی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ خطرناک اشتہاری مجرم زخمی حالت میں گرفتار- پولیس کے مطابق- تھانہ مظفر آباد کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتی رابری چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری جنید انصاری زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد محمد رمضان گل اپنی ٹیم کے ہمراہ پل جھکڑی کے قریب گشت پر موجود تھے کہ اسی دوران مظفر آباد پل کی جانب سے دو مشکوک افراد موٹر سائیکل پر آتے دکھائی دیے۔ پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔
تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ملزمان نے موٹر سائیکل سڑک پر پھینک کر فائرنگ جاری رکھی اور نزدیکی باغ میں داخل ہو گئے۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی- جو کافی دیر تک جاری رہی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک گولی پولیس کی سرکاری گاڑی کو بھی لگی۔
خوش قسمتی سے کانسٹیبل راشد محفوظ رہا۔جب فائرنگ رکی تو پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو ایک ملزم زخمی حالت میں پڑا تھا- جو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ اس کی شناخت جنید ولد جاوید قوم انصاری- سکنہ 17 کسی کے نام سے ہوئی جو تھانہ مظفر آباد میں A کیٹیگری کا اشتہاری مجرم تھا۔
دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کروا دی – اور فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے موقع سے بلا نمبر موٹر سائیکل کو قبضے میں لے کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا اور تھانہ مظفر آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے-
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں