وزیراعظم شہباز شریف کی مکہ مکرمہ میں عمرہ ادائیگی، نوافل اور دعائیں
وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
عمرے کی ادائیگی کے دوران وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک، نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد بھی سعودی عرب میں موجود ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں