سی ٹی ڈی کی بڑی کارراوئیاں، 11 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے 11 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بارودی مواد برآمد

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے، جن کے دوران 11 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد میں کی گئیں۔
، جبکہ میانوالی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے ایک خطرناک دہشت گرد کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی بم، دو ڈیٹونیٹر، 19 حفاظتی فیوز تار، 26 فٹ پمفلیٹ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برآمد کیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں