عمران خان کی جیل ملاقاتیں طے، مگر معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قرار دے دیا ہے۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا عمران خان سے ملاقات کا معاملہ باہمی رضا مندی سے آج طے ہو گیا۔
، طے پایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے جو حقوق ہیں ان کو دیے جائیں گے۔
، شرط یہ لگی ہے ملاقات کرنے والے جیل سے باہر آکر گفتگو نہیں کریں گے۔
سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہا گیا کہ باہر آکر سیاسی گفتگو نہیں کریں گے تو ہم نے کہا ٹھیک ہے۔
، انہوں نے کہا گفتگو سے امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، گفتگو پر قدغن تو کسی انسان پر نہیں لگ سکتی۔
، ارکان پارلیمنٹ ہیں جہاں انہوں نے اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ہوگا وہ کر دیں گے۔
، گفتگو کرنے پر پابندی صرف رفقا کے حوالے سے لگی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں