حج 2025ء کیلئے میننجائٹس ویکسین لازمی، سعودی حکومت کا اعلان
سعودی حکومت نے حج 2025ء کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی قرار دے دی۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق حج میں تمام شہریوں اور غیر ملکیوں کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ہو گی۔
، ویکسینیشن کے بغیر حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزارت حج و عمرہ کے نئے اعلان کے مطابق بغیر ویکسینیشن حج پیکجز اور رجسٹریشن ممکن نہیں ہو گی۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ دورانِ حج متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ روکنا وقت کی ضرورت بن گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں سعودی وزارتِ صحت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے صحت کے اصول جاری کیے گئے تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں