چالیس فیصد کم بارشیں، خشک سالی کا نیا الرٹ جاری

خشک سالی کا نیا الرٹ: ملک میں 40 فیصد کم بارشیں

سندھ جنوبی بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال کا سامنا ہے۔
ستمبر سے لے کر رواں سال مارچ تک 40 فیصد بارشیں کم ریکارڈ کی گئیں۔
محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔
الرٹ کے مطابق سندھ،جنوبی بلوچستان کے علاقوں پنجاب کے مشرقی میدانی علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال جاری ہے۔
ملک میں گزشتہ برس ستمبر سے لے کر رواں برس مارچ تک مجموعی طور پر 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔
سب سے کم بارشیں سندھ میں 62 فیصد ریکارڈ کی گئیں۔
بلوچستان میں 52 فیصد جبکہ پنجاب میں 38 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں