بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دائر
وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
اور بجلی ایک روپے 71 پیسے سستی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی۔
حکومتی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی۔
وفاقی حکومت نے کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی ہے۔
، وفاقی حکومت اس عرصے کے لیے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ اضافی سبسڈی فراہم کرے گی۔
؎حکومت نے درخواست میں کے الیکڑک سمیت تمام کمپنیوں پر قیمت میں کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی ہے۔
نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں