“سٹاک ہوم: عراق کے سابق وزیر دفاع کو سویڈن میں فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔”
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے سابق وزیر دفاع نہ الشمری کو جعلسازی سے فوائد حاصل کرنے کے الزام میں مختصر عرصے کے لیے گرفتار کر لیا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق نہا الشمری کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر اترے۔ 2019 میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ عراق کے ایک سابق وزیر دفاع نے عراق میں اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود سویڈن میں رہائش اور بچوں کے لیے خصوصی مراعات حاصل کیں اور اس کی تحقیقات کی گئیں۔