“نشتر ہسپتال کی آکسیجن گیس سپلائی کی بندش، سنگین مسئلہ”
ملتان(جنرل رپورٹر)نشتر انتظامیہ کی سنگین نا اہلی 22 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر آگیسجن گیس سپلائی کرنے والی کمپنی نے نشتر کو گیس کی سپلائی دینا روک دی نشتر کے پاس آکیسیجن گیس کے ٹینک میں ایک ہفتے کی آکسیجن باقی رہ گئی آکیسجن گیس کی عدم سپلائی کی وجہ سے نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ سکتی ہیں۔
اس بارے میں زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال انتظامیہ نے آکسیجن گیس سپلائی کرنے والی کمپنی کو عید سے قبل ادائیگی کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن اس وقت بھی نشتر انتظامیہ نے کمپنی کو 22 کروڑ روپے ے زائد رقم کی ادائیگی کرنا ہے 15 روز قبل کمپنی کی جانب سے نشتر کو ایک لیٹر کے زریعے ے آگاہ کیا تھا کہ اگر نشتر انتظامیہ نے ان کو ادائیگی نہ کی تو وہ نشتر کو آکسیجن گیس کی سپلائی روک دیں گے۔
لیکن اس کے باوجود بھی نشتر انتظامیہ نے اس سنگین مسلے کی جنب کوئی توجہ نہ دی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نشتر میں آکسیجن گیس سپلائی کرنے والی فرم نے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے آکسیجن گیس کی سپلائی روک دی ہے اور نشتر کے ٹینک میں موجود آکسیجن گیس کا سٹاک بھی ایک ہفتے کا رہ گیا ہے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ اگر نشتر انتظامیہ نے آکسیجن گیس کی خریداری نہ کی تو نشتر میں ایک ہفتے بعد آکسیجن گیس کا سٹاک بھی ختم ہو جائے گا جسکی وجہ سے نشتر ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ سکتی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں