عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کا فیصلہ

عمران خان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت 10 اپریل کو مقرر

عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئےمقرر
لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف نو مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانتوں کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ کا دو رکنی بینچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔
عدالت نے سپیشل پراسکیوٹرز کو دلائل دینے کے لیے طلب کررکھا ہے۔
،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔
، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کیں ۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی این ایف سی اجلاس نہ بلانے پر وفاقی حکومت کو دھمکی ۔
خیال رہے کہ جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور ،تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں