شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی دریافت، ماڑی انرجیز کا اعلان
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں گیس اور تیل کے مزید ذخائر دریافت کرلیے گئے، ۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے ڈیڑھ ماہ کے دوران شمالی وزیرستان سے گیس اور تیل کی چوتھی دریافت کا اعلان کردیا۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گیس اور تیل کی دریافت وزیرستان بلاک سے ہوئی۔
، دریافت سے 7 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے یومیہ 310 بیرل خام تیل بھی حاصل ہوگا۔
گزشتہ ہفتے ماڑی انرجیز نے وزیرستان بلاک سے تیسری دریافت کا اعلان کیا تھا، ۔
تیسری دریافت سے 2 کروڑ 38 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس اور یومیہ 122 بیرل خام تیل کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں