سخی سرور وساکھی میلہ: پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بیوپاریوں کی آمد
سخی سرور روایتی وساکھی میلہ سخی سرور میں پچھلی کئی دہائیوں سے ہر سال یکم اپریل سے 12 اپریل تک اونٹوں اور گھوڑوں کی بہت بڑی منڈی لگتی ہے جسے مقامی زبان میں وساکھی میلہ کہتے ہیں ۔
وساکھی میں نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے بھی بیوپاری خرید و فروخت کے لیے آتے ہیں ۔
اونٹ( صحرائی جہاز ) کی کٹنگ اور سجاوٹ کے لیے آرٹسٹ منگوائے جاتے ہیں جو کہ اپنے فن کی مدد سے اونٹوں کی خوب صورتی میں مذید اضافہ کردیتے ہیں اور شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ وساکھی میلہ میں اونٹوں کی بھیڑی ( لڑائی ) دیکھنے کے لیے بچے ،بوڑھے اور نوجوان مضافات اور دوردراز سے شرکت کرتے ہیں اور خوب لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
اونٹوں کی بھیڑی میں مقابلہ جیتنے والے اونٹ کے مالک کو ہار پہنائے جاتے ہیں اور ڈھول کی تھاپ پر انعامات سے نوازا جاتا ہے
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں