غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف مولانا فضل الرحمان کا احتجاجی اعلان

مولانا فضل الرحمان: غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر امت مسلمہ کو سیاسی دباؤ بڑھانے کا پیغام

امت مسلمہ اپنے حکمرانوں پر سیاسی دباؤ بڑھائےَ:فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف 10 اپریل کو اسلام آباد میں کنونشن اور 13 اپریل کو کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے امت مسلمہ کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمران، امریکا اور مغرب کے سامنے جھک رہے ہیں۔
،امت مسلمہ اپنے حکمرانوں پر سیاسی دباؤ بڑھائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں پر جو بیت رہی ہے یا بیت چکی تاریخ کے صفحات پر سیاہ دھبوں کے سوا کچھ نہیں۔
، اسرائیل نے امن معاہدہ توڑ کر غزہ پر شب خون مارا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں شیر خوار بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں تڑپ رہے ہیں۔
، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو جنگی مجرم ہے،اسے عالمی عدالت انصاف نے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں