سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر کی دریافت، سعودی وزیرِ توانائی کا اعلان
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے سعودی وزیرِ توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی آئل کمپنی آرامکو نے منطقہ شرقیہ اور الربع الخالی میں تیل اور قدرتی گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دریافتوں میں آئل کی 6 فیلڈز اور 2 ذخائر ہیں جبکہ قدرتی گیس کی 2 فیلڈز اور 4 ذخائر ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں