دریائے سندھ کے تحفظ کیلئے پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی میں قرار داد

پیپلز پارٹی کی دریائے سندھ کے تحفظ سے متعلق قرار داد جمع

پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں دریائے سندھ کے تحفظ سے متعلق قرار داد جمع کرا دی ہے۔
قرار داد میں وفاقی وپنجاب حکومتوں سے سندھ کے پانی کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا ہے،-
سندھ سے ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر قرار داد پر دستخط کیے ہیں۔
قرار داد میں دریائے سندھ پر نئی نہریں یا منصوبے سندھ کے مفادات کیخلاف قرار دیا گیا-
اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ 1991 کے پانی کے معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ سندھ کی زراعت اور ماحولیات پر پانی کی کمی کے سنگین اثرات ہوں گے –
، ایوان کسی بھی نئے ڈائیورژن منصوبے کی شدید مخالفت کرے،-
تمام صوبوں کی مشاورت کے بغیر پانی کا رخ موڑنا ناقابل قبول ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں