سیکیورٹی فورسز کی لوئر دیر میں کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک

لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مطلوب دہشتگرد مارا گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مطلوب خارجی حفیظ اللہ بھی شامل ہے۔
خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سیکیورٹی فورسز سمیت معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔
مارا گیا دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
حکومت نے خارجی حفیظ اللہ کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہنے کا عزم کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں