بجٹ میں بجلی صارفین کو ریلیف، وزیر خزانہ کا اعلان

وزیرخزانہ نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی خوشخبری سنا دی ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں جولائی یا اس سے قبل مزید کمی کرنے پر کام جاری ہے،۔
تنخواہ دار طبقے کو ریلیف کی تفصیلات آئی ایم ایف کو بتائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ سازی کے لیے 98 فیصد تجاویز موصول، سرکاری و نجی شعبے مل کر کام کر رہے ہیں،۔
یکم جولائی کو حتمی بجٹ نافذ کر دیا جائے گا، بعد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے دیے گئے تمام اہداف پورے کر لیے گئے ہیں،۔
مئی میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کی امید ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں